Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

جعلی ڈاکٹروں اور دواؤں میں ملاوٹ پر 5برس قید اور 50لاکھ ریال جرمانہ

ریاض- - - - -  - باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ صحت پیشے کے قانون میں ترامیم کر دی گئیں۔ ان کے بموجب جعلی ڈاکٹروں اور دواؤں میں ملاوٹ پر 5برس تک قید اور 50لاکھ ریال تک کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے جو شخص بھی میڈیسن کی تعلیم حاصل کئے بغیر صحت خدمات انجام دے گا اسے 5برس تک قید اور 50لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں جڑی بوٹیوں سے دوا تیار کرنے یا کسی دوا میں ملاوٹ کرنے ، ملاوٹی دوا فروخت کرنے یا زائد المیعاد دوا بیچنے پر بھی مذکورہ سزا ہوگی۔ ان دنوں مذکورہ خلاف ورزیوں پر 6ماہ قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا متعین ہے۔ ترامیم میں انسانی اعضاء کے کاروبار پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس پر سزا مقرر کی گئی ہے۔ معقول سبب کے بغیر مریض کے علاج سے گریز پر بھی سزا ہے۔ اجازت نامے کے بغیر صحت آلات رکھنے پر بھی سزا ہوگی۔

شیئر: