لندن۔۔۔۔طلبہ اگر روزانہ ہی تاخیر سے اسکول جائیں گے تو والدین کو 60پونڈ جرمانہ ادا کرناہوگا۔اگر بچہ صرف 30منٹ کی تاخیر کریگا تو جرمانے کی رقم بڑھ جائیگی۔پہلا جرمانہ کرنے کے بعد اگر اسے 28دن میں ادا نہ کیا گیا توجرمانہ بڑھ کر 240پونڈ ہوجائیگا۔برطانیہ کے کئی شہروں میں اسکولوں اور کونسلوں نے سخت ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ والدین بچوں کو اسکول تاخیرسے بھیجتے ہیں اور وقت بے وقت چھٹیاں کراکر سیر سپاٹے پر نکل جاتے ہیں۔اس سال کے اوائل میں ایسکس میں جب ایک اسکول میں اس طرح کے جرمانے لگائے تھے تو والدین زبردست احتجاج کیا تھا اور ہیڈ ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔