Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

احتجاج کیلئے لکھنؤ جانیوالے 41دلت گرفتار

گجرات ۔۔۔۔۔گجرات کے 41دلتو ں کو جو وزیر اعلیٰ یوپی یوگی آدتیہ ناتھ کو 125کلو صابن کی بٹی دینے کیلئے لکھنؤ جانا چاہتے تھے جھانسی کے ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔واضح رہے کہ دلتوں نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے انہیں صفائی ستھرائی سے رہنے کا جو مشورہ دیا تھا اس پر انہوں نے احتجاجاً یوگی کو خود بھی صاف ستھرا رہنے کی تجویز دی اور انہیں صابن پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلیٰ کے مئی میں دورے سے پہلے دلتوں کو 2صابن کی بٹیاں اور شیمپو دیا گیا تھاتاکہ وہ نہا دھوکر وزیر اعلیٰ سے ملاقات کیلئے آئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دلتوں کو امن و امان کے مسئلے کی وجہ سے روکا گیا۔

شیئر: