Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

پٹرول ڈیلر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا

نئی دہلی۔۔۔۔۔آل انڈیا پٹرول ڈیلر ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 5جولائی سے پٹرول کی خریداری بند کردینگے جس کے بعد 12جولائی سے پٹرول پمپوں پر ہڑتال کی جائیگی۔یہ احتجاج وہ مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے پٹرول پمپوں پر 100فیصد خود کار نظام نصب نہ کرنے اور قیمتوں میں شفافیت نہ لانے پر کررہے ہیں۔ایسوسی ایشن کے ترجمان علی دارووالا نے کہا کہ ہم نے 29جون کو تیل کمپنیوں کے ساتھ 3گھنٹے کا اجلاس کیا۔ اس وقت انہوں نے ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن قیمتوں میں تحفظ پر عملدرآمد کیلئے کوئی تاریخ نہیں دی جس پر ہم نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ انہیں کہا گیا کہ 30جون کو کمپنیاں اپنا فیصلہ دینگی لیکن ابتک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا جس پر ہم نے ہڑتال کا فیصلہ کیا۔

شیئر: