اسلام آباد... وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیر کو پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔اس سے قبل پیر کی صبح وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے تیسری مرتبہ پیش ہوئے تھے۔جے آئی ٹی نے بدھ کو وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی طلب کررکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے قبل وزیراعظم نوازشریف سے کیس سے متعلق مشاورت کی۔