Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

ن لیگ اپنا جشن بھول گئی،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ن لیگ اور موٹو گینگ والے سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد اپنا جشن کتنی جلد بھول گئے۔ اب جے ٓئی ٹی قابو میں نہیں آرہی تو اسے متنازع بنانے اور بدنام کرنے کیلئے زورلگارہے ہیں۔عمران خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق اور دانیال عزیز کے علاوہ دیگر نے وکٹری کا نشان بنا رکھا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میںتصویر کے کیپشن میں وکٹری کے نشان کو آج جے آئی ٹی میں حسن نواز اور اسحاق ڈار کی پیشی سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا کہ آج خاندان کے 2 افراد پیش ہوں گے، صرف دو۔ نیچے اسحاق ڈار اور حسن نواز کی تصاویر بھی دی گئی ہیں۔

 

شیئر: