Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سعودیوں کو 100فیصد جزوقتی ملازم رکھنے کی اجازت

جدہ۔۔۔۔سیکریٹری محنت و سماجی فروغ ڈاکٹر احمد قطان نے واضح کیا ہے کہ نجی اداروں اور کمپنیوں کے مالکان سعودی شہریوں کو 100فیصد جزوقتی ملازم رکھ سکتے ہیں۔ نطاقات پروگرام کے تحت اس کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ طلبہ اور معذوروں کو ملازم رکھنے پر نطاق پروگرام کے تحت شمار کیا جائے گا۔ انہوں نے جدہ ایوان صنعت و تجارت میں سرمایہ کاروں سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ وزارت نے نجی اداروں میں جزوقتی ملازم رکھنے کی شرح 20سے 40فیصد کردی ہے۔ یہ سہولت سعودی ملازمین کے حوالے سے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ کی ضرورتوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ ان دنوں سعودی طلبہ ریستورانوں میں جزوقتی ملازمتوں کیلئے بڑے پیمانے پر رجوع کررہے ہیں۔ قطان نے بتایا کہ وزارت جزوقتی ملازمت کے حوالے سے باقاعدہ مکمل نظام تیار کررہی ہے۔ اس میں اس بات کا لحاظ رکھا جائیگا کہ جزوقتی ملازمت کی شرائط پرکون پورا اترتا ہے اور کون نہیں؟۔

شیئر: