Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

تم ہیرو ہو!

واشنگٹن۔۔۔۔۔ایک 9سالہ امریکی بچے کو بچانے پر امریکی خاندان نے سعودی نوجوان کیلئے ممنونیت کا اظہار کیا اور بچے کے دادا نے سعودی نوجوان کو ہیروکہہ کر مخاطب کیا۔دی ٹائمز آف نارتھ انڈیانا جریدے نے واضح کیا کہ ایک بچہ سیلون میں بال کٹوانے کیلئے انتظار کررہا تھا اچانک بچے کے گلے میں مٹھائی کا ٹکڑا پھنس گیا۔ بچہ دوڑتے ہوئے ماں کے پاس گیا، ماں گھبرا گئی ، لوگ اطراف میں جمع ہوگئے، ہر ایک خوف زدہ ہوکر بچے کو دیکھنے لگا اسی دران صالون میں بیٹھے سعودی نوجوان نے خاتون کے چیخنے چلانے کی آواز سنی وہ فوراً اٹھ کر بھاگا اور بچے کی کمر پر خاص انداز سے ہاتھ مارا جس سے گلے میں پھنسی ہوئی مٹھائی نکل گئی۔ 26سالہ سعودی نوجوان حمودکلیبان نے بتایا کہ وہ بال بنوانے کیلئے کرسی پر بیٹھا ہی تھا کہ اس کے کان میں بچے کی ماں کی چیخ و پکار پہنچی اسے فوراً ہی اپنے ایک عزیز کا واقعہ یاد آگیا جو اسی صورتحال سے دوچار ہوکر دم گھٹنے کے باعث مرگیا تھا۔ امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ سعودی شہری ایک مقامی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کئے ہوئے ہے۔ بچے کے دادا نے صالون کے مالک سے سعودی نوجوان کا موبائل نمبر لیکر اسے شکریہ کا فون کیا اور اپنے نواسے کو بچانے پر سعودی نوجوان کو ہیرو قراردیا۔

شیئر: