قاہرہ۔۔۔۔قطری ارکان شوریٰ کاایک وفد آج پیر کو مصرکے دورے پر قاہرہ پہنچے گا۔ عرب لیگ میں منعقد ہونیوالے عرب پارلیمانی اجلاسوں میں شرکت کریگا۔ یہ 3دن تک جاری رہیں گے۔اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور قانونی امور زیر بحث آئیں گے۔علاوہ ازیں سماجی ، تربیتی، ثقافتی امور نیز خواتین اور نوجوانوں کے مسائل پر بھی بحث ہوگی۔