Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ذیابیطس کی خوراک سے بچی کومے میں چلی گئی

جازان۔۔۔۔۔ذیابیطس کی غیر متوازن مقدار دینے پر 14سالہ لڑکی10ماہ سے کومہ میں مبتلا ہے۔ نوف کے والد یحییٰ عواجی نے سبق سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی بیٹی ذیابیطس کی مریض ہے۔ ایک دن اس کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو میں اسے کنگ فہد سینٹرل اسپتال لے گیا وہاں اسے معمول سے زیادہ ذیابیطس کی خوراک دیدی گئی جس سے وہ کومے میں چلی گئی پھر یادداشت گنوا بیٹھی اب وہ 10ماہ سے اسپتال میں زیر علاج ہے مگر اس کی حالت پر کوئی فرق نہیں پڑرہا ہے۔اسپتال کی لاپروائی نے اس کی بیٹی کو عجیب و غریب آفت میں مبتلا کردیا ہے۔کوئی اسپیشلسٹ اسپتال علاج کیلئے تیار نہیں۔

شیئر: