ریاض۔۔۔۔قطر کے ذرائع ابلاغ نے واضح کیا کہ قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آج پیر کو سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے مطالبات پر قطر کا جواب امیر کویت کے حوالے کرینگے۔چاروں عرب ممالک نے 10روز قبل مطالبات پیش کرکے قطر کو 10دن کی مہلت دی تھی۔ چاروں ملکوں نے الجزیرہ چینل بند کرنے، ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کے درجے میں کمی لانے، دہشتگردوں اور مطلوبین کو حوالے کرنے، ان کے اثاثے منجمد کرنے اور دہشتگرد یا انتہا پسند تنظیموں یا اداروں یا افراد کیلئے ہر طرح کی فنڈنگ بند کرنے اور اندرونی امور میں مداخلت نہ کرنے جیسے مطالبات رکھے تھے۔