ریاض۔۔۔۔۔سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی درخواست پر قطر کیلئے مہلت میں 48گھنٹے کا اضافہ کردیا۔چاروں ممالک نے امیر کویت کی درخواست پر توسیع کی۔انہیں قطری حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ چاروں عرب ممالک کے مطالبات کا باقاعدہ جواب پیر کو پیش کردیا جائے گا۔ چاروں ممالک قطری حکومت کے جواب کا جائزہ لیکر اپنا موقف پیش کرینگے۔