عرب ممالک کے وزراء خارجہ بحران کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کریں گے
ریاض: سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے وزراءخارجہ کا اہم اجلاس بدھ کو ہوگا۔ قطر کو دیئے جانے والے مطالبات اور امیر کویت کی طرف سے موصول ہونے والے جواب کا جائزہ لینے کے لئے تعلقات منقطع کرنے والے ممالک کے وزراءخارجہ اجلاس منعقد کریں گے۔ واضح رہے کہ عرب ممالک نے قطر کو13مطالبات کی فہرست دی تھی جس پر دی جانے والی 10دن کی مہلت ختم ہوگئی ہے ۔بعد ازاں امیر کویت کے مطالبے پر مہلت میں 48گھنٹے کی توسیع کی گئی۔