Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

قطر عرب ممالک کے مطالبات کا جواب دے گا

دوحہ: قطری انتظامیہ عرب ممالک کے مطالبات کا جواب کویت کو دے گی۔ قطری وسائل اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی آج کویت کا دورہ کریں گے۔ وہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد کو امیر قطر شیخ تمیم کا مکتوب حوالے کریں گے جس میں تعلقات منقطع کرنے والے ممالک کے 13مطالبات کا جواب ہوگا۔ واضح رہے کہ قطر نے عرب ممالک کے مطالبات مسترد کردیئے ہیں۔ قطر کو دی جانے والی مہلت اتوار کو ختم ہوگئی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: