Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوئی،امریکی سینیٹر

اسلام آباد ...امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ پاک ،امریکہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کا کردار اہم ہے۔ اتوار کومشیر خارجہ سرتاج عزیز سے 6 رکنی امریکی وفد نے ملاقات کی۔ پاک، امریکہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر جان مکین نے کہا کہ کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔امریکہ مسئلہ کشمیر کا پر امن مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے۔ جان مکین نے کہا کہ پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان میں قیام امن ممکن نہیں۔

شیئر: