لاہور... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ دشمن نے پاکستان کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا نواز شریف نے پہنچایا۔جب بھی احتساب کا گھیرا تنگ ہوتا ہے تو انکی جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ اتوار کو لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو مبارک دیتا ہوں کہ اندھیری رات ختم اور اب نیا پاکستان بننے والا ہے۔طاقتور قانون کے نیچے آئے ہیں۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ مسلم لیگ(ن) والے سوا لات کے جواب دینے کے بجائے کہہ رہے ہیں کہ سازش ہورہی ہے۔(ن)لیگ جمہوریت کی آڑ میں چھپنا بند کردے کیونکہ جمہوریت نہیں مافیا خطرے میںہے۔پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک طاقت ور کا احتساب کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور جو بھی شامل ہوتاہے وہ پارٹی نظرئیے پرآتاہے۔انہوں نے کہا آئندہ الیکشن کیلئے نمائندوں کا حتمی انتخاب خود کروں گا ۔