جے پور۔۔۔۔راجستھان میں 30جون اور یکم جولائی کی درمیانی شب پیدا ہونے والے بچے کانام جی ایس ٹی رکھ دیا گیا۔ یہ بچہ 12بجکر 2منٹ پر پیدا ہوا تھا۔ ٹھیک اسی وقت ہند میں جی ایس ٹی کا نیا قانون نافذ کیا گیا تھا۔ یہ بات راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے اپنے ٹویٹ میں بتائی۔ہندوستان میں آزادی کے بعد سے جی ایس ٹی سب سے بڑی ٹیکس اصلاحات ہیں۔یہ اصلاحات 17سال تک کے بحث و مباحثے کے بعد کی گئی ہیں۔وزیر اعظم مودی اور صدر پرنب مکھر جی نے آدھی رات کو پارلیمنٹ میں ہونیوالی تقریب میں اس کا افتتاح کیا تھا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت 500اقسام کے ٹیکس لگے ہیں لیکن ہم نے اب ان سے چھٹکارا پالیا ہے۔ اب گنگا نگر سے ایٹہ نگر اور لیہ سے لکشدیپ تک ایک قوم اور ایک ٹیکس ہے۔