Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 02 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   02, 2025
بدھ ، 02 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   02, 2025

مدھیہ پردیش کا 50 سالہ " چھوٹا بچہ" ، قد صرف 29 انچ

نئی دہلی۔۔۔۔ ہند کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک 50 سالہ " چھوٹا بچہ" کا قد صرف 29 انچ کا ہے۔ 5 سال کی عمر سے ہی اس کا قد بڑھنا رک گیا تھا۔ میلوں دور سے لوگ اسے دیکھنے کیلئے اس کے گاؤں پہنچتے ہیں۔ اس کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ 5 سال بعد جب اس کاقد بڑھنا کم ہوگیا تو ہمیں فوری اندازہ ہوگیا تھا کہ معاملہ گڑبڑ ہے۔ بسوری لال کو بچپن میں لوگ اگرچہ مذاق اڑاتے ہیں لیکن اب جیسے جیسے ان کی عمر بڑھ رہی ہے گاؤں کے لوگ ان کا احترام کرنے لگے ہیں۔ بسوری کا کہنا ہے کہ اب لوگ مجھے " ہیرو" کہتے ہیں۔ اس کے 55 سالہ بھائی گوپی لال کا قد معمول کے مطابق ہے اور وہ بسوری کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاندان والے فخر کرتے ہیں کہ بسوری کا تعلق ہم سے ہے۔ آس پاس کے کئی گاؤں کے لوگ میرے بھائی کو دیکھنے آتے ہیں۔ ہمیں فخر ہوتا ہے کہ لوگ ا ن سے محبت کرتے ہیں۔ بسوری نے کہا کہ کوتا ہ قد ہونے کے باوجود لوگ مجھے دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ اپنے قد کے حوالے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، میں دوسروں کی طرح کام کرتا ہوں ، زندگی گزارتا ہوں اور سوتا جاگتا ہوں۔ عام لوگوں کی طرح کھاتا پیتا بھی ہوں۔ میں جو کچھ بھی ہوں اس پر خوش ہوں۔ قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے کسی مسئلہ کا سامنا نہیں ہے۔ بسوری کا خاندان انتہائی غریب ہے اور اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اسے کبھی بھی دوائیں نہیں ملی ہونگی۔ اس کے بھائی گوپی نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں ، میں خود مزدور ہوں مجھ سمیت کوئی بھی اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر نہیں گیا۔ بسوری کا کہنا ہے کہ پہلے لوگ مجھے کوئی خلائی مخلوق سمجھتے تھے لیکن وقت گزر چکاہے اور اب سب ہی مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ 50 سال کی عمر میں میں اپنے بھائی اور بھابی کے ساتھ رہتا ہوں۔

شیئر: