جدہ۔۔۔۔۔جدہ میں وزارت محنت کے انسپکٹرز نے دوپہر کے وقت کھلے میدان میں ڈیوٹی لینے والوں کے خلاف کارروائی کردی۔انسپکٹر ز نے جدہ شہر میں مختلف مقامات کے دورے کرکے دوپہر کے وقت کھلے میدان میں ڈیوٹی لینے پر پابندی کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے دورے کئے۔ کاروں کے شورومز کے علاقے سے لیکر مطار قدیم ، فلسطین اسٹریٹ سے لیکر حراء اسٹریٹ، جدہ کورنیش سے لیکر ابحر اور الرحیلی تک دورے کئے گئے۔ 35کارکنان دوپہر کے وقت کام کرتے ہوئے پائے گئے۔انہیں کام سے روک دیا گیا اور ٹھیکیداروں کو قانونی کارروائی کیلئے طلب کرلیا گیا۔