Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

قطر کے تصرفات کو عالمی برادری مسترد کرتی ہے، ٹرمپ

ریاض۔۔۔۔امریکی صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ قطر کے تصرفات کو عالمی برادری مسترد کرتی ہے۔ قطر دہشتگردی کی مدد کررہا ہے اور اسے فنڈ فراہم کررہا ہے۔ ٹرمپ نے عطیات جمع کرنے کیلئے منعقدہ بند اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر سعودی عرب کی کوششوں کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ واشنگٹن ایگزامنر نے ٹرمپ کا بیان شائع کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ دہشتگردی کی سرگرمیوں میں قطر کے ملوث ہونے کو عالمی برادری مسترد کرتی ہے۔ تجزیہ نگاروں نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان سے خلیجی بحران کی بابت صدر اور وزیر خارجہ کے نقطہ نظر میں اختلاف نمایاں ہوگیا ہے۔

شیئر: