Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025

قطر دہشتگردی کی حمایت پر کمربستہ ہے، المعلمی

ریاض۔۔۔۔اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے واضح کیا ہے کہ قطر سعودی عرب اور خطے کے ممالک اور امن و استحکام کو متزلزل کرنے کی ٹھانے ہوئے ہے۔ قطر ایران کے ساتھ شراکت کی پالیسی سے دستبردار ہونا نہیں چاہتا جس نے خطے کے ممالک میں انارکی پیدا کی ہوئی ہے اور پیدا کئے چلا جارہا ہے۔ المعلمی نے مزید کہا کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے خطے میں امن و امان کو کنٹرول کرنے اور دہشتگردی کی حمایت سے روکنے کیلئے دوحہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے قطر کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے یہ ریاستی خود مختاری کے باب میںآتا ہے۔ اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفارتی مشن نے بیان جاری کرکے توجہ دلائی کہ قطر نے ایران کو اپنا حلیف منتخب کرلیا ہے اور وہ 20برس سے دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کررہا ہے ۔قطر یہ سب کچھ اس کے باوجود کررہا ہے جبکہ اسے پتہ ہے کہ ایرانی خطے کے ممالک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔قطردہشتگردی کی مسلسل حمایت کی وجہ سے دہشتگردوں کی سب سے بڑی پناہ گاہ بن گیا ہے۔المعلمی نے کہا کہ چاروں ممالک نے قطر کو اپنے فطری ماحول میں رکھنے کے جذبے کی خاطر ہی اسے دہشتگردی کی حمایت سے روکنے کے متعدد مواقع فراہم کئے۔ اسے خطے کے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت سے روکنے کی کئی کوششیں کیں۔ آخری کوشش 2013-14میں کی گئی یہ ساری بیکار ثابت ہوئیں۔ قطر نے کسی مطالبے کی پابندی نہیں کی۔

شیئر: