Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

شاہ سلمان کی شان میں غلو کرنے والے صحافی پر پابندی

 
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مقامی اخبارالجزیرہ کے کالم نگار پر پابندی عائد کرتے ہوئے اخبار انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا حکم صاد ر کر دیا ۔ خادم حرمین شریفین کی جانب سے وزیر اطلاعات و نشر یات کو جاری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ الجزیرہ اخبار کے جمعہ کے شمارے میں کالم نگار رمضان العنزی کا مضمون انتہائی نامناسب ہے ۔ مضمون میں جس طرح ہماری مدح سرائی کی گئی ہے، وہ الفاظ کسی انسان کے لئے استعمال نہیں کئے جاسکتے ۔خادم حرمین شریفین نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا کہ جو الفاظ کالم نگار نے استعمال کئے ہیں ان سے ہمیں شدید اذیت پہنچی ہے اور ان کی سنگینی کا ہمیں احساس ہے ۔ اس حوالے سے نبی اکرم کا واضح ارشاد بھی موجود ہے کہ کبھی بھی کسی کی تعریف میں غلونہ کیا جائے ۔ احکامات میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ کالم نگار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور آئندہ کےلئے اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اس قسم کا غلو کسی انسان کےلئے استعمال نہ کیاجائے ۔ 
 

شیئر: