رانچی۔۔۔۔۔جھاڑکھنڈ کے 9وزراء کا گروپ گجرات کے شہر احمد آباد میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اور لیڈر شپ کے بارے میں کورس کررہا ہے۔اس کے بارے میں ان وزراء کا کہنا ہے کہ اس سے انتخابات سے قبل کئے گئے وعدے پورے کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں گڈ گورننس کے قیام میں بھی مدد ملے گی۔ایک وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات سے قبل عوام سے وعدے کئے تھے لیکن برسراقتدار آنے کے بعد ہم نے اپنی ترجیحات کو اولیت دی کیونکہ وسائل محدود ہیں۔اس کورس کے باعث ہمیں نئی نئی باتیں معلوم ہوئی ہیں۔ جھار کھنڈ کے عوام بی جے پی کی حکومت سے کسی ’’جادو‘‘کی توقع کرتے ہیں۔لیکن ہم پھربھی پچھلی حکومتوں سے اچھا کام کررہے ہیں۔