Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

میٹرو اسٹیشن پر مسافروں کے بیہوش ہونے کی جعلی وڈیو

نئی دہلی۔۔۔۔۔آج کل سوشل میڈیا پر دہلی کے رتھالا میٹرواسٹیشن پر مسافروں کو بجلی کا کرنٹ لگنے کی جو وڈیو چل رہی ہے اس کے بارے میں حکام نے کہا کہ وہ جعلی ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ میٹرواسٹیشن پرایک درجن افراد زمین پر پڑے ہیںاور بظاہر انہیں بجلی کا کرنٹ لگا ہے۔ اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاتاہم اب حکام نے یہ واضح کیا کہ یہ سب کچھ اصلی نہیں بلکہ جعلی ہے کیونکہ اسٹیشن پر فرضی مشقیں کی جارہی تھیں۔ حکام نے سرکاری بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے یہ فرضی مشقیں کرائی تھیں جو 5مقامات پر ہوئی تھیں۔

شیئر: