نئی دہلی .. ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیل کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ مودی اسرائیل کا سرکاری دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور تجارت میں تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق نریندر مودی منگل4 جولائی کو تل ابیب پہنچیں گے اسرائیلی ہم منصب سے بدھ کو ملاقات کریں گے۔ مودی اپنے دورے میں ہندوستانی کمیونٹی اسرائیل کی تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔