ریاض۔۔۔۔سعودی عرب نے ایک برس قبل گرفتار کئے جانیوالے 5ایرانی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔ایرانی ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہمارے ماہی گیر مئی2016کے دوران سعودی عرب کے علاقائی سمندر میں داخل ہونے پر گرفتار کرلئے گئے تھے۔ ایرانی ہلال احمر کے سربراہ نے کہا کہ بوشہر کے 3دیگر ماہی گیروں کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔ انہیں بوشہر واپس لانے کیلئے جہاز بھیجا گیا ہے۔