Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سگنل نظام کی خرابی سے دہلی میٹروسروس متاثر

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے میٹرو وائلٹ لائن پر صبح کے رش کے اوقات میں سگنل میں بڑی خرابی کی وجہ سے ٹرین سروس متاثر ہوئی۔ فریدآباداور کشمیری گیٹ کے درمیان چلنے والی ٹرین کا رابطہ کنٹرول سینٹر سے منقطع ہوگیاجس کے بعد اس لائن پر ٹرین کی رفتار سست کردی گئی۔میکینیکل رابطہ منقطع ہونے کے بعد ٹرین کو انفرادی طور پر چلایا گیاجس کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی تاخیر ہوئی تاہم ایک گھنٹے میں معاملات پر قابو پالیا گیااور ٹرین سروس دوبارہ شروع ہوگئی۔اس سال کے اوائل میں بھی 2مرتبہ سگنل نظام خراب ہوا تھا۔

شیئر: