نجران ....باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سرحدی محافظوں نے معزول علی صالح کے افسران اور حوثی باغیوں کے دسیوں کمانڈروں کو سعودی توپخانے اور اپاچی ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے ہلاک کردیا۔ یہ نجران کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔ سرحدی محافظ نجران اور الخضرا سرحدی چوکی کے راستے گھسنے کی کئی کوششیں ناکام بناچکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ توپخانے نے اسلحہ اور گولہ بارود سے لیس کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ یہ گاڑیاں سرحد کے بالمقابل گزر رہی تھیں۔ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے بھی الخضرا سرحدی چوکی کے قریب باغیوں کی گاڑی پر بمباری کی۔