Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

کرناٹک میں کرنٹ لگنے سے 4ہاتھی مر گئے

  بنگلور.....ہندوستانی ریاست کرناٹک میں ایک جنگل میں 4ہاتھی مردہ پائے گئے۔ جنگل میں الیکٹرک تار بچھائے گئے تھے۔ کسان جان بوجھ کر غیر قانونی طور پر ایسے تار بچھاتے ہیں تاکہ ہاتھی یا کوئی اور جانور انکی فصلوں کو برباد نہ کرسکیں۔ یہ ہاتھی کافی کے ایک کھیت کے قریب مردہ پائے گئے۔ انسپکٹروں کاکہناہے کہ یہ ہاتھی جیسے ہی بجلی کے تاروں سے ٹکرائے فوراً مر گئے۔ علاقے میں لکڑی کے کھمبے سے تار گزارنا عام بات ہے۔ ان میں سے بیشتر تار لٹکتے رہتے ہیں اورکوئی بھی انہیں درست نہیں کرتا۔ حکومت کے قواعد و ضوابط کے مطابق بجلی کے تار زمین سے تقریباً20فٹ اونچے ہونے چاہئیں۔ اس ماہ کے اوائل میں بھی 2ہاتھی اسی طرح کرنٹ لگنے سے مر گئے تھے۔ اان ہاتھیوں کی ہلاکت سے جنگلی حیات کے کارکن اور عام لوگ مشتعل ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ علاقے سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ اب تک چند برسو ں میں اس طرح کے واقعات میں 200ہاتھی مر چکے ہیں۔

شیئر: