=عدن- - - - - انسانی حقو ق کی بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندو ںنے عدن کی جیلوں کا معائنہ کرکے متحدہ عرب امارات کے خلاف قطر کے من گھڑت الزامات کی نفی کردی۔ قطری میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات یمن میں جیلیں قائم کئے ہوئے ہے اور مقامی شہریوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔ اماراتی دفتر خارجہ نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہاتھا کہ جنوبی یمن میں کوئی خفیہ جیل نہیں جبکہ امارات کے خلاف اس حوالے سے لگائے جانے والے الزامات سراسر غلط ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے نمائندوں نے یمنی جیلوں کے دورے کے موقع پر وڈیو بنانے کااہتمام کیا تھا۔ ریکارڈ جاری کرکے متحدہ عرب امارات کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کی قلعی کھول دی۔