بریدہ ..... عسیر کے النمیص محلے میں 253غیر قانونی تارکین کو گرفتار رکرکے ادارہ ترحیل کے حوالے کردیا گیا جبکہ دوسری جانب قصیم پولیس نے وزارت محنت و سماجی فروغ شاخ کے افسران کی شراکت سے رمضان المبارک کے دوران اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 1962افراد کو گرفتار کرلیا۔ انہیں قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کی تحویل میں دیدیا گیا۔ یہ بات قصیم پولیس کے ترجمان بدر السیحبانی نے بتائی۔