Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

خاتون نے طیارے کے انجن پر سکے اچھالے

 بیجنگ....چین کی ایک ہوائی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ شنگھائی میں ایک عمررسیدہ مسافر نے خوش قسمتی کےلئے جہاز کے انجن میں سکے پھینکے جس سے پرواز کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ 80 سالہ خاتون نے چائنا سدرن ایئرلائنز کے جہاز پر سوار ہونے سے قبل اس کی انجن میں سکے پھینکے تھے۔انھوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ انھوں نے سکے حفاظت کی دعا کے طور پر پھینکے تھے۔خاتون کی جانب سے پھینکے گئے9 سکوں میں صرف ایک سکہ ہی اپنے ہدف پر پہنچ سکا تاہم یہ 150 مسافروں کو جہاز سے اتارنے اور کئی گھنٹے کی تاخیر کےلئے کافی تھا۔شنگھائی پڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر نے خاتون کا عجیب و غریب رویہ دیکھا تو انھوں نے پولیس کو مطلع کیا اور انتظامیہ کو اس کے بارے میں بتایا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام اس خاتون کو پوچھ گچھ کےلئے اپنے ساتھ لے گئے۔ وہ اپنے شوہر، بیٹی اور داماد کے ساتھ سفر کر رہی تھیں۔چائناسدرن ایئرلائنز نے چین کی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا کہ محفوظ پرواز کےلئے چائنا سدرن نے جہاز کے انجن کا مکمل معائنہ کیا5گھنٹوں سے زائد تاخیر کے بعد بالاخر جہاز کو اڑان بھرنے کی اجازت دیدی گئی۔

شیئر: