Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

71سالہ امریکی کا نرالہ شوق

واشنگٹن.... امریکہ کے 71سالہ شخص کا مشغلہ ہی پرانے اسلحہ ، فوجی گاڑیاں اور ٹینک جمع کرنا ہے۔ میل برن اسٹین کے پاس 200سے زیادہ مشین گنیں ، 80فوجی گاڑیاں اور بے شمار گرینیڈ لانچرز موجود ہیں۔ وہ نیویارک کا رہنے والا ہے اور اسے بندوقیں اتنی پسند ہیں کہ اس کے بیڈ روم میں سیکڑوں آتشیں اسلحہ دیوار سے لٹک رہا ہے۔ اسکا کہناہے کہ اسلحہ کے ساتھ میں اپنے آپ کو پرسکون سمجھتاہوں۔ اس نے اس سارے اسلحہ کی تصاویر فیس بک پر بھی ڈالی ہوئی ہیں جہاں اسکے فالوورز کی تعداد 37ہزار ہے۔ کولوراڈو میں اس شخص کی 260ایکڑ اراضی ہے جہاں اس نے یہ سارا اسلحہ جمع کررکھا ہے۔ 1970اور 80ءکے درمیان اسے اس وقت شہرت ملی تھی جب اس نے اپنے بھائی کی موٹر سائیکل کی دکان پر ڈریگون کی شکل کی بائیسکل تیار کی تھی۔اس کے اسلحہ خانے کے دورے میں تقریباً دو گھنٹے لگتے ہیں۔ اسکا کہنا ہے کہ اس سارے اسلحہ کی مالیت 10ملین ڈالر ہے جبکہ وہاں پہلی جنگ عظیم سے لیکر ویتنام جنگ تک کا اسلحہ مل جائیگا۔

شیئر: