Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سابق چیئر مین نیب جنرل امجد کی جے آئی ٹی میں پیشی

اسلام آباد...پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کے سامنے نیب کے سابق سربراہ سربراہ جنرل امجد نقوی جمعرات کو پیش ہوئے ۔سابق چیئرمین نیب نے حدیبیہ ریفرنس سے متعلق بیان ریکارڈ کرایا۔ دستاویزات بھی فراہم کردیں۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے جنرل امجد نقوی سے ایک گھنٹے تک حدیبیہ پیپرملز سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ جنرل امجد نقوی سابق صدر مشرف کے دور میں چیئرمین نیب تھے انکی نگرانی میں حدیبیہ اسکینڈل کی تحقیقات ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمٰن ملک نے بھی جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپر ملز تحقیقات کی دستاویز فراہم کی تھیں۔

 

شیئر: