لندن .... بین الاقوامی تیل مارکیٹ میں پیٹرول کے ذخائر غیر معمولی ہونے اور تیل نرخوں میں کمی کے باوجود اوپیک ممالک روزانہ 1.6ارب ڈالر کما رہے ہیں۔ تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ 2017ءکی دوسری ششماہی کے دوران تیل پیدا کرنے والے ممالک کی یومیہ آمدنی میں 10فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آئندہ ایام میں آمدنی میں مزید اضافے کے امکانات ہیں۔