Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

حکومت قطر نے 6ارب ریال کے قرضے لئے

ریاض .... قطر نے ایک ماہ کے دوران اپنے اثاثوں سے 10ارب ریال نکالے اور6ارب ریال کے قرضے لئے۔ حکومت قطر پر قطری بینکوں کے مطالبات سال رواں کی مئی کے اختتام تک 457.5ارب قطری ریال ہوگئے جبکہ سرکاری اثاثے 200.2ارب قطری ریال تک پہنچ گئے۔ قطر کی وزارت منصوبہ بندی و شماریات کے مطابق قطری حکومت نے بینکوں میں جمع اپنے اثاثوں سے 9.8ارب ریال مئی کے دوران نکالے جبکہ مذکورہ ماہ کے دوران 6.3ارب ریال کے قرضے لئے۔

شیئر: