Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پاکستانی نژاد امریکی تاجر نے شہزادہ ولید کا ہوٹل خرید لیا

پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد خان کی کمپنی نے شہزادہ ولید بن طلال سے دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک خرید لیا اور یہ سودا 22 کروڑ 50 لاکھ کینیڈین ڈالر میں طے پایا ہے جس کی مالیت 17 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔پاکستان میں پیدا ہونے والے امریکی تاجر شاہد خان فلیکس این گیٹ آٹو پارٹس کمپنی کے مالک اور انگلش پریمیئر لیگ کلب فلہیم کے بھی مالک ہیں ۔ کنگڈم ہولڈنگ کمپنی نے 4 سال قبل یہ ہوٹل 20 کروڑ کینیڈین ڈالر میں خریدا تھا اور ا سے ایک کروڑ 70 لاکھ کینیڈین ڈالر کا منافع بھی ملا۔ اس ہوٹل کا نام فور سیزن ہے جو کینیڈا میں ہے جسے دنیا کے مشہور ترین ہوٹلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

شیئر: