منامہ....بحرینی وزیراعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ نے واضح کیا ہے کہ حمایت یافتہ دہشتگردوں کو وطن عزیز میں تخریب کاری کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ آل خلیفہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورس کے اداروں کو ہدایات دیدی گئی ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف اچانک کارروائی کی جائے۔ اس سلسلے میں کوئی نرمی نہ برتی جائے اور انہیں اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنے کیلئے عدالتو ںکے حوالے کردیا جائے۔ اخبار الخلیج نے آل خلیفہ کے حوالے سے بتایا کہ انکا ملک اس بات کی اجازت نہیں دیگا کہ کوئی ملک دہشتگردوں کی مالی اعانت کرے اور وہ دہشتگرد پڑوسی ملکوں کے باشندوں کے امن و امان کیلئے خطرات پیدا کریں۔