Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

موبائل مارکیٹ میں 90فیصد سعودائزیشن ہوگئی

دمام.... وزارت محنت میں پالیسی کا تجزیہ کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل خالد العطااللہ نے بتایا ہے کہ موبائل کی اصلاح و مرمت اور فروخت کے شعبے میں 90فیصد سعودائزیشن ہوچکی ہے۔ انہوں نے سی این بی سی عربی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسکا مطلب یہ نہیں کہ سعودائزیشن کے عمل میں خامیاں نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت محنت لیبر مارکیٹ میں سعودائزیشن کے اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزارت کو اس بات کا احساس ہے کہ موبائل مارکیٹ میں ماہر کارکنان مطلوبہ تعداد میں نہیں ہیں۔ وزارت نے اس خامی کو دور کرنے کیلئے موبائل مارکیٹ کے کارکنان کی کارکردگی کو بہتر بنانے والے کورس شروع کردیئے ہیں۔

شیئر: