Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کلثوم نواز کی بھی جے آئی ٹی میں طلبی کا امکان

اسلام آباد...پا نا مہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کا اجلاس جوڈیشل اکیڈمی میں عید کے تیسرے دن ہوا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر لاہور کی جانب سے شریف خاندان کی جائداد اور ٹیکس وصولی کی تفصیلات جے آئی ٹی کو فراہم کی گئیں۔حبیب بنک نے بھی حدیبیہ پیپرز ملز کا ریکارڈ پیش کر دیا ۔اجلاس میں حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز سے سوالات کو حتمی شکل دی گئی ۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے مریم نواز کی پیشی کے بعد وزیر اعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو بھی طلب کرنے کیلئے مشاورت کی ہے ۔ کلثوم نواز کو بھی طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ دریں اثناءمریم نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل حسین نواز سے جے آئی ٹی میں پوچھے جانے والے ممکنہ سوالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 

شیئر: