Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

گائے کی باقیات ملنے پر ہنگامہ، گھر نذرآتش

جھارکھنڈ۔۔۔۔گائے کی باقیات گھر کے سامنے نظر آنے پر مشتعل ہندوؤں نے ایک مسلمان کو شدید زدوکوب کیا اور اس کے گھر کے ایک حصے کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق رانچی سے 200کلو میٹر دور دیوری کے علاقے میں ایک مشتعل ہجوم نے عثمان انصاری کے گھر پر حملہ کردیاجب تک پولیس پہنچتی ہجوم نے انصاری کو مارا پیٹا۔پولیس نے کہا کہ ہم نے انصاری اور اس کے خاندان والوں کو ہجوم کے پنجے سے چھڑا لیا۔ جب پولیس انہیں اسپتال لے جانے لگی تب بھی مشتعل لوگوں نے مزاحمت کی اور زبردست پتھراؤشروع کردیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کی جس سے ایک شخص کرشنا پنڈت زخمی ہوگیا۔ پتھراؤ سے تقریباً 50پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ انصاری اور پنڈت کی حالت اسپتال میں مستحکم ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ صورتحال اب قابو میں ہے۔ گاؤں میں 200سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

شیئر: