Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

عید کے دن 10بچوں کی پیدائش

ریاض.... ریاض کے کنگ سعود میڈیکل کمپلیکس میں عید الفطر کے پہلے دن 10بچوں اور بچیوں نے جنم لیا۔ بچیوں کی تعداد زیادہ رہی۔6بچیاں جبکہ 4بچوں نے جنم لیا۔ اہل خانہ نے دہری خوشیاں منائیں۔ ایک عید الفطر اور دوسری اولا د کی پیدائش کی۔ اس موقع پر اسپتال انتظامیہ نے والدین کو مبارکباد کے ساتھ تحائف بھی پیش کئے۔

شیئر: