Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 08 اگست ، 2026 | Saturday , August   08, 2026
ہفتہ ، 08 اگست ، 2026 | Saturday , August   08, 2026

وزیر کو بندر کہنے پر ملنگا پر پابندی اور جرمانہ

کولمبو...سری لنکن کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر لیستھ ملنگا پر 6 ماہ کی پابندی اور میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ وزیر کھیل کے خلاف بیان دینے پر کارروائی کی گئی۔سری لنکن بورڈ کے مطابق ملنگا نے متعدد مرتبہ معاہدے کی خلاف کی جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ انکوائری کمیٹی نے انہیں قصور وار قرار دیا۔ واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر سری لنکا کے وزیر کھیل نے کہا تھا کہ کرکٹرز بہت موٹے ہیں اور مقابلے کی سکت نہیں رکھتے ۔جس پر ملنگا نے وزیر کا بندر سے موازنہ کیا تھا۔

 

شیئر: