Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025
جمعرات ، 03 جولائی ، 2025 | Thursday , July   03, 2025

دہشت گردوں کی فہرست میں شامل افراد کو کویت آنے کی اجازت نہیں

کویت : خلیجی ممالک کی طرف سے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل افراد کو کویت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کویتی حکام نے کہا ہے کہ کویت نے فہرست میں شامل بعض افراد اور اداروں کو دہشت گرد قرار نہیں دیا تاہم خلیجی ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ان افراد کو کویت آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ معروف دینی شخصیات کے کویت میں داخلے کے حوالے سے ضوابط متعارف کروائے جائیں گے۔وزارت داخلہ نے وزارت اوقاف سے مطالبہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں جن مذہبی شخصیات کو کسی بھی وجہ سے ملک میں مدعو کرنا مقصود ہے تو ان کے نام فراہم کئے جائیں تاکہ فیصلہ کیا جاسکے کہ انہیں ویزہ جاری کرنا ہے یا نہیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: