Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

مودی کا دورہ امریکہ ختم،ہالینڈ پہنچ گئے

واشنگٹن۔۔۔۔وزیر اعظم مودی دورہ امریکہ مکمل کرکے 3ملکوں کے دورے کے آخری مرحلے میں ہالینڈ پہنچ گئے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس موقع پر اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ تاریخی دورہ امریکہ کے نتیجے میں نئے سنگ میل قائم ہوئے ہیں وہ ہالینڈ میں وزیر اعظم مارکس سے ملاقات کرینگے اورانسداد دہشتگردی اور ماحولیات میں تبدیلی جیسے عالمی امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔ وہ ہالینڈ کی کمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملیں گے اور انہیں قائل کرنے کی کوشش کرینگے کہ وہ ہند میں معیشت کے فروغ میں حصہ لیں۔وزیر اعظم ہالینڈ کے بادشاہ ولیم ایلگژنڈر اور ملکہ میگزیما سے ملاقات کرینگے۔وہ ہالینڈ میں ہندوستانی کمیونٹی کے اجتماع سے بھی خطاب کرینگے۔

شیئر: