Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

دہلی گولف کلب کی معذرت

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے گولف کلب اپنی ایک رکن سے معذرت کی ہے کیونکہ اتوار کو ان کے ایک مہمان کو فوری طور پر کلب چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔کلب کے پرانے کارکن نے حکومت آسام کے صحت کے اعزازی مشیر اور ان کی گورننس کو لنچ پر کلب آنے کی دعوت دی تھی تاہم ان کی خادمہ روایتی لباس میں ملبوس تھی۔اسے کہا گیا کہ وہ خادماؤں کا یونیفارم پہنے ہوئے ہے اس لئے فوری کلب سے نکل جائے بعد میں کلب نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنے عملے سے جواب طلب کرلیا ہے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔عملے کو چاہئے تھا کہ معاملے کو بہتر طریقے سے حل کرتااور مہمانوں کو کلب سے چلے جانے کا حکم نہ دیتا خادمہ نے کہا کہ عملے نے بدتمیزی کی مجھے شرمندہ ہونا پڑا۔

شیئر: