Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025

جکارتہ:مسلمان ہونے پر باپ نے گھر سے نکالدیا

جکارتہ ..... انڈونیشیا کے 17سالہ نوجوان محمد شافعی نے واضح کیا ہے کہ اسے مسلمان ہونے پر باپ نے گھر سے باہر کردیا۔ الشافعی نے بتایا کہ اسے انجیل میں تضادات نظر آئے تھے اس پر اس نے دین اسلام کا مطالعہ شروع کیا۔ انڈونیشیا کے میدان شہر میں عیسائیوں کے پاس موجود انجیل کا نسخہ تضادات سے بھرا ہوا ہے۔ یہ انڈونیشیا کا چوتھا بڑا شہر ہے۔ شمالی ساحل پر واقع ہے۔ محمد الشافعی کا باپ پادری ہے اور اسکا پورا خاندان شدت پسند عیسائی ہے۔شافعی نے 6ماہ تک مذاہب کا تقابلی مطالعہ کیا اس دوران اس کے اہل خانہ یہ خواب دیکھتے رہے کہ وہ بھی اپنے باپ کی طرح پادری بنے گا۔ اس پر دباﺅ ڈالا گیا۔ شافعی نے مذاہب کے گہرے مطالعے کا سلسلہ شروع کردیا اور بڑے غوروخوض کے بعدحلقہ بگوش اسلام ہوگیا۔ شافعی نے بتایا کہ جب اس نے مسلمان ہونے کا اعلان کیا تو باپ نے اسے گھر سے باہر کردیا ۔ اسکے پاس تن کے کپڑوں کے سوا کچھ نہیں تھا تاہم اسے خوشی ہے کہ اس نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ درست کیا تھا کیونکہ اس فیصلے سے اسے قلبی سکون میسر آیا ہے۔ شافعی نے اب دین اسلام کی دعوت کا کام شروع کردیا ہے تاہم اس کا کہناہے کہ مسلمانوں کے پاس نصرانیت کا پرچار کرنے والوںکے مقابلے میں وسائل محدود ہیں اور کوششیں معمولی درجے کی ہیں۔

شیئر: