Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

ہند وائٹ ہاوس کا سچا دوست ہے ،ٹرمپ

واشنگٹن....امریکی صدر ٹرمپ اور ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے پہلی مرتبہ وائٹ ہاوس میں ملاقات کی۔بعدازاں دونوں رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطا ب کیا۔ صدر ٹرمپ نے ہند کو وائٹ ہاوس کا سچا دوست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ہند دونوں کو دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کا سامنا ہے۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لئے انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ امریکہ کو محفوظ بنانا میری پالیسی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اس وقت بہترین سطح پر ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہند کا شمار دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے افغانستان کی تعمیر و ترقی کے لئے نئی دہلی کے کردار کو سراہا۔

 

شیئر: