Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

قطر کیخلاف پیرس میں مظاہرہ

 ریاض...... انسانی حقوق تنظیموں کے سرگرم عناصر نے پیرس میں قطری سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرکے دہشتگردی کی فنڈنگ کی مذمت کی۔ مظاہرین نے یورپی ممالک خصوصاً فرانسیسی قائدین سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے امن و امان کے حساب پر قطر کی چاپلوسی بند کریں۔ دہشتگردی سے اب تک سیکڑوں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مزید کی جانوں کو خطرات میں نہ ڈالا جائے۔ مظاہرین فرانسیسی اور انگریزی میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ اکثر پر قطر سے دہشتگردی کی مالی اعانت بند کرنے اور حکمراں خاندان کو اقتدار چھوڑنے کے مطالبات تحریر تھے۔ مظاہرین نے فیفا سے فٹبال ورلڈ کپ انتظامات کا اعزاز دوحہ سے واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

شیئر: