Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025

عید الفطر کے دوران السعودیہ کے اوقات کار

ریاض ......  سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ نے مملکت کے مختلف علاقوں میں عید الفطر کے دوران اپنے بڑے دفاتر کے نئے اوقات کار متعین کردیئے۔مکہ مکرمہ الحرم برانچ صبح ساڑھے 7بجے سے رات ساڑھے 11بجے تک ، الشہداءبرانچ صبح 10سے شام 6بجے تک کھلے گی۔ جدہ کے دفاتر صبح 10بجے سے شام 6بجے، طائف صبح 9بجے سے سہ پہر 4بجے تک جبکہ ریاض اور القصیم کے دفاتر صبح 10سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے۔ دمام اور الجبیل میں دفاتر صبح 9بجے سے سہ پہر 3بجے، الہفوف میں صبح 10بجے سے شام 4بجے، مدینہ منورہ ،تبوک ، الجوف اور حائل میں صبح 10بجے سے شام 6بجے اور الباحہ، جازان اور نجران میں صبح ساڑھے 7بجے ساڑھے 3بجے تک کام کرینگے۔السعودیہ کا کہناہے کہ ٹیلیفون پر ٹکٹ اور ریزرویشن کرانے والے سینٹر مملکت کے اندر عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صبح 8بجے سے رات 12بجے تک موثر ہونگے جبکہ یورپ اور امریکہ میں 24گھنٹے اور ہفتے کے تمام ایام میں کام کرتے رہیں گے۔

شیئر: